نگران وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحقیقات ختم کرنے پر نیب کا مؤقف
انوارالحق کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں ۔نیب حکام
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی، فائل فوٹو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کیخلاف تحقیقات ختم کرنے پر نیب کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہو گیاتھا، انوارالحق کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں ۔
- نیب حکام کا مزید کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کے خلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،نگران وزیراعظم کیخلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا،تحقیقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثہ جات نہیں ملے۔