کراچی ائیرپورٹ کے لائونج میں مسافر آخری منزل پر پہنچ گیا

کراچی: مسافر کراچی ائیرپورٹ کے لاونج میں آیا اور طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیاض نامی شخص اسلام آباد روانگی کیلیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ فیملی کے ہمراہ پہنچا، نجی ائیرلائن کی پرواز سے روانہ ہونا تھا کہ اچانک لائونج میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔

اہل خانہ کے بلانے پر ائیرپورٹ پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹرز نے فیاض کو چیک کیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا جس پر ڈاکٹرزنے موت کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹرز کی  جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فیاض پہلے سے مریض تھا، اسے یرقان کا مرض لاحق تھا۔