صادق آباد: ٹریفک حادثہ، دُلہن سمیت 8افراد جاں بحق،2زخمی

صادق آباد: صادق آباد میں موٹروے ایم فائیو کے قریب ٹریفک حادثے میں دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گڈو انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں کار ٹرالر سےجا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افرادجاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور لاشوں کو شیخ زیدہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثے کےشکار افراد سکھر سے موٹر وے کے راستے مریدشاخ جا رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دلہن بھی شامل ہے، 2روز قبل شادی ہوئی تھی اور رسم کی ادائیگی کیلئے دلہا دلہن میکے جا رہے تھے۔ادھر شانگلہ کی تحصیل بشام کے مضافاتی علاقے لاہور نالہ کے مقام پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ،جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے،معروف خان کی بیوی، اس کا بیٹا اور نواسی علاج کیلئے سیدو شریف سوات جارہے تھے کہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع ہی پرجاں بحق ہو گئے جبکہ بچی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔