چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر ہوجائیں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز) چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے
۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلے ہی چیف جسٹس نامزد کیا جاچکا ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
جنہیں قانون کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔
سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔