کراچی: آرٹس کونسل کراچی میں ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول “کے 9 ویں روز ڈرامہ نویسی کے حوالے سے نشست Creative Originality and Inspiration in Writing Drama کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نظامت کے فرائض ڈرامہ نویس بی گل نے انجام دیئے، مقررین میں اپ لفٹ کے ممبر ہینا گیف،جولییانہ، نکولیٹ اور پاکستانی ہدایت کارہ کنول کھوسٹ نے شرکت کی، کنول کھوسٹ نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ اور فنون لطیفہ کے اداروں کی قلت ہے، تھیٹر مہنگا میڈیم ہے، کوشش ہوتی ہےکہ فنکاروں کے کاندھوں پر کم بوجھ ڈالیں۔ نکولیٹ نے کہا کہ ہم نے 10 سال پہلے کمپنی کا آغاز کیا، آن لائن کلاسسز بھی کیں۔ جولییانہ نے کہا کہ ہم اپنا کام نیچرل طریقے سے کرتے ہیں، اپ لفٹ مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، بی گل نے فہمیدہ ریاض کی 2 نظمیں حاضرین کے گوش گزار کیں، اپ لفٹ گروپ اراکین نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔