راولپنڈی میں مزید 28 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

 

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جس کے بعد وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 628 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہولی فیملی اپستال میں 5، ڈی ایچ کیو 7، بے نظیر بھٹو اسپتال میں 12، واہ کینٹ جنرل اسپتال 2، اور لرسیداں میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 23 مقدمات درج اور ایک عمارت کو سیل کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 9 چالان ٹکٹ جاری کیے گے، مجموعی طور پر 2899 مقدمات درج اور 533 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ اب تک مجموعی طور پر879 چالان ٹکٹ جاری اور 49 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔