القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسٹیت کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے۔
عمران اور بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔