چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیدیا

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انتظامی معاملات چلانے کیلیے واٹس اپ گروپ تشکیل دیدیا۔

ذرائع کے مطابق واٹس اپ گروپ میں سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ سلیم کو شامل کیا گیا ہے، گروپ میں ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرارز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات مستعدی سے چلانے کیلیے تشکیل دیا گیا ہے۔