کراچی: صدر میں موبائل فون شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے صدر کی موبائل مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی کاروبار کے الزام میں دکاندار عبدالکریم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون عبدالسلام کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مارا گیا۔ 70 ہزار ڈالر، 3 لاکھ 52 ہزار 500 روپے، 1500 سعودی ریال، 16 آئی فونز، 3 ون پلس موبائل فونز، 2 گوگل موبائل فونز، 9 سام سنگ موبائل فونز اور 2 لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے۔ برآمد موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی مالیت 62 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزم نے مذکورہ موبائل فونز دبئی سے خریدے تھے۔
ملزم نے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر موبائلز کو دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پر اسمگل کیا۔ ملزم نے خریدے گئے موبائل فونز کی ادائیگیاں غیر قانونی طور پر حوالہ کے ذریعے دبئی بھجوائی۔ ملزم کے خلاف سب انسپکٹر آفتاب علی سومرو نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔