کیپٹن (ر) محمد صفدر دو مقدمات میں بری

پراسیکیوشن نے کوئی بھی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

September 21, 2023 · قومی
کیپٹن (ر) محمد صفدر نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی، فائل فوٹو

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی، فائل فوٹو

لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پولیس اہلکاروں سے الجھنے، انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمات میں بری کر دیا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی، ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے کوئی بھی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیپٹن (ر)صفدر کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔