پیپلزپارٹی نے صوبائی پارلیمانی بورڈ شکیل دے دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)عام انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا ہے۔
سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔
سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی۔
جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔
نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ بنایا گیا ہے ۔
خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔