پارا چنار، سبزی منڈی میں جنگلی چیتے کا حملہ، 2 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی میں جنگلی چیتے کے حملے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

September 24, 2023 · قومی

پاراچنار (اُمت نیوز) سبزی منڈی میں جنگلی چیتے نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی میں جنگلی چیتے کے حملے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حملے سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر منصف علی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر جنگلی چیتے کو پکڑ لیا ہے۔