غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے ، فائل فوٹو
غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے ، فائل فوٹو

ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ خطرناک قرار دے دیا

لاہور: ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دے دیا،ڈریپ نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹال فارمولہ سے تیار کردہ ہے ،پیڈولل سسپنشن کے بیچ 167کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارمولا رسالپور کی تیار کردہ ہے، پیڈولل بیچ کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا، پیڈولل سسپنشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا،پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے ، غیرمعیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ،بخار کی غیرمعیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے ۔

ڈریپ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے ،کمپنی پیڈولل پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔