انٹربینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (اُمت نیوز) انٹربینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔