جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو
جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 2کمسن بچیوں کی حوالگی کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ  میں دو کمسن بچیوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل والد نے کہاکہ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہئیں کیونکہ ماں رات کو نوکری کرتی ہے،بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل صاحب ! اسلام میں ’’بچوں کی پرورش‘‘ کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں؟شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں،ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ صرف نماز، روزہ اور حج کافی نہیںِ انسانیت اور اخلاق بھی لازم ہیں،والدین کی آپس کی ناراضگی بچوں کا مستقبل خراب کر دے گی۔