عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو
عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو

‘سرفراز بگٹی صاحب، شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں’،رانا ثناءاللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب، شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنا کر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی گئی۔ نوازشریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ سرفراز بگٹی نوازشریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیلوں اور فورس کا سامنا کر چکے ہیں، سرفراز بگٹی نوازشریف کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پر توجہ دیں۔ نوازشریف نے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیر داخلہ کا نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔ نوازشریف ہمیشہ کی طرح عدالتی تقاضے پورے کریں گے۔

واضح رہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف سے متعلق کہا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلیے کوئی بڑی فورس نہیں چاہئے۔ ریاست کو باپ کا کردار ادا کرنا چاہئے، نرم رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔