کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا
مشرقی بائی پاس پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 35کلو دھماکاخیز مواد برآمد
دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 35کلو دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے،دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
نگران وزیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ گاڑی سے 35 کلو دھماکاخیز مواد برآمد ہوگا،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کے شہر کو تباہی سے بچایا۔