کراچی، دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

پہلی پوزیشن شہیرا فاطمہ نے 1044 نمبر‛ دوسری پوزیشن رابیسہ علی نے 1035 نمبر‛ تیسری پوزیشن محمد عمیر اقبال انصاری نے 1031 نمبر حاصل کیے ۔

September 28, 2023 · اہم خبریں, قومی
امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ گیا، فائل فوٹو

امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ گیا، فائل فوٹو

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ کامیابی کا کل تناسب 86.30 رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتائج کا اعلان سیکریٹری بورڈیونیورسٹی نور احمد سموں، چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن ‛ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ ‛ ناظم امتحانات عمران طارق بٹ ‛ سیکریٹری میٹرک بورڈ نوید احمد سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں ہومیو پیتھک کالج آڈیٹوریم ناظم آباد میں کیا گیا ۔

نتائج کے مطابق امسال 2023 میں میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کل 156068 طلبا و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے تاہم امتحانات میں 156022 امیدوار شریک ہوئے ۔ جس کے بعد 134646 طلبا و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ یوں کامیابی کا کل تناسب 86.30 فیصد تھا۔

مجموعی طور پر اے ون گریڈ لینے والے طلبا کی تعداد 33967 ‛ اے گریڈ لینے والے طلبا کی تعداد 45080 ‛ بی گریڈ لینے والے طلبا کی تعداد 34250 ‛ سی گریڈ لینے والے طلبا کی تعداد 18033 اور D گریڈ میں پاس ہونے والے طلبا کی تعداد 3037 اور ای گریڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 16 ہے ۔

پہلی پوزیشن شہیرا فاطمہ نے 1044 نمبر ‛ دوسری پوزیشن رابیسہ علی نے 1035 نمبر ‛ تیسری پوزیشن محمد عمیر اقبال انصاری نے 1031 نمبر حاصل کیے ۔

اس کے علاوہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں پہلی تین پوزیشن لینے والوں میں زیتون نے 926 نمبر ‛ دوسری پوزیشن سیدہ خضرا عامر نے 959 نمبر اور تیسری پوزیشن نشرہ نے 947 نمبر حاصل کیے  ۔
امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ گیا ۔ جب کہ بورڈ میں نتائج کے مہمانان کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا کراچی ماڈل سٹی ہے اور میں اس شہر کے بورڈ کا چیئرمین ہوں ۔ بورڈ میں آنے والے تمام مہمانوں ‛ تعلیمی افسران سمیت والدین و اساتذہ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔

سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نور احمد سموں کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں طلبا کی اس تقریب میں آیا ہوں ۔ بورڈ کو ٹاپ کرنے والے طلبا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہمارے تعلیمی سلسلے کا فوکس ہمارے طلبا ہی ہیں ۔ بچوں کیساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کیلیے بھی اعزاز ہے ۔ میں نتائج سے خوش ہوں کہ زیادہ طلبا کے نتائج اے ون گریڈ ہے ۔ میں نے بھی حیدر آباد بورڈ سے امتحان دیا تھا تو نتائج کے روز بہت خوش تھا ۔

پہلی پوزیشن شہیرا فاطمہ نے 1044 نمبر ‛ دوسری پوزیشن رابیسہ علی نے 1035 نمبر ‛ تیسری پوزیشن محمد عمیر اقبال انصاری نے 1031 نمبر حاصل کیے ۔