نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد(اُمت نیوز)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت نگراں مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی۔
الیکشن کمیشن میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گی۔
درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ کے وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کروائی ہے۔
درخواست میں نگراں مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔
درخواست کے متن کے مطابق مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، ان افراد کا نگراں حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں، شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ ان افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔