پشاور،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،231 سے زائد کنڈے ہٹا دیے

ٹاسک فورس نے درجنوں غیر قانونی بجلی کنکشنز پکڑے ہیں، جبکہ 10 نادہندگان کے ٹرانسفارمر اتارے جائیں گے۔

September 30, 2023 · قومی

پشاور (اُمت نیوز)پشاور کے ضلع خیبرمیں بجلی چوروں، نادہند گان کے خلاف کریک ڈاؤن میں231 سے زائد کنڈے ہٹا دیے گئے۔

ٹیسکو ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس نے درجنوں غیر قانونی بجلی کنکشنز پکڑے ہیں، جبکہ 10 نادہندگان کے ٹرانسفارمر اتارے جائیں گے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔