اسلام آباد(اُمت نیوز)ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 285 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے گر کر 286 روپے 76 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے جب کہ پاکستانی روپیہ ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 788 پر آگیا جو کہ گزشتہ روز 46 ہزار 627 پر بند ہوا تھا۔