تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم
الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پرالیکشن کالعدم قرار دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی، فائل فوٹو
مظفر آباد:تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مظفر آباد میں الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دیا۔
فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری منیر نے سنایا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی چوہدری مقبول کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔