کیمیکل ملا دودھ بچوں اور بزرگوں کیلیے انتہائی نقصاندہ ہے، فائل فوٹو
 کیمیکل ملا دودھ بچوں اور بزرگوں کیلیے انتہائی نقصاندہ ہے، فائل فوٹو

دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ،200 روپے لیٹرنرخ مقرر

کراچی : کمشنرکراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی خوردہ قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے لیٹر مقررکردی ،سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹرتک پہنچ جانیکا خدشہ ہے،کمشنرکراچی نے ڈیری فارمرز،ہول سیلرزاورریٹیلرزکے نمائندوں سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسکا اطلاق فوری طورپرکیا جائیگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا فارم ریٹ 180 روپے ہے اورہول سیل قیمت 188 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے،کراچی میں دودھ خوردہ قیمت پرپہلے ہی 230 روپے لیٹرفروخت ہورہا ہے،سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹرتک پہنچ جانیکا خدشہ ہے۔