گھریلو پریشانیوں سے تنگ ماں بچوں سمیت نہرمیں کود گئی

کوٹری میں درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب 30 سالہ حمیرا نے بچوں سمیت چھلانگ لگائی

October 3, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوٹری: گھریلو پریشانیوں سے تنگ 2 بچوں کی ماں بچوں سمیت نہرمیں کود گئی قریبی لوگوں نے ماں اوربچوں کو بچا لیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکوٹری میں درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب کراچی نہرمیں خانزادہ کالونی کوٹری کی رہائشی 30 سالہ حمیرا زوجہ فیصل شاہ گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر اپنے 2 بچوں فیضان رضا اورفاطمہ کے ساتھ نہرمیں کود گئی تاہم موقع پرموجود لوگوں نے انہیں بچاکرنہر سے نکال لیا۔