کراچی،جناح انٹرنینشنل ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے کباڑ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن کے درجنوں گراؤنڈ کیے گئے طیارے کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کباڑ بن گئے ہیں، ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں سے پرزہ جات چوری بھی ہوگئے ہیں۔
کسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث گراؤنڈ کیے گئے ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ آنے اور جانے والے جہازوں کے لئے بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائن پر کسٹمز اور سی اےاے کے2ارب روپے سے زائد کےواجبات ہیں جبکہ شاہین ایئرلائن کے مالکان واجبات ادا کیے بغیر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔