16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بھی بہتری کے بعد ماہ اکتوبر کے وسط میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

مہنگائی سے ستائے پاکستانی عوامی کے خوشخبری ہے کہ 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، اور موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قمیت میں 22 روپے اور ڈیزل کی قمیت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی ہوسکتی ہے۔

عالمی اور گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ ہفتوں میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر 20 روپے تک کھو چکا ہے، اور ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ اسٹاک بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

اگر حکومت نے کوئی نئے ٹیکسز نہ لگائے، اور عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان یا استحکام رہا تو اس کے ثمرات پاکستانی عوام کو بھی پہنچ سکتے ہیں اور رواں ماہ کے وسط میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔