کراچی میں گورنرہاؤس کے باہر فائرنگ،ڈرنے والا نہیں،کامران ٹیسوری
واقعہ 2 روز قبل بدھ کو علی الصباح 4 بجے پیش آیا،گیٹ پر تعینات پولیس کو گولیوں کے خول بھی ملے،تحویل میں لے کر تحقیقات شروع
اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، فائل فوٹو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٍگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے گیٹ نمبر 4 کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیاہے۔واقعہ 2 روز قبل بدھ کو رات 4 بجے پیش آیا۔ گیٹ پر تعینات پولیس افسران کو گولیوں کے خول بھی ملے ہیں گولیوں کے خول قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تحقیقاتی ادارے سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعےکی تفتیش کر رہے ہیں جب کہ فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہوں گورنر ہاؤس گیٹ نمبر 4 سے شہریوں کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے واقعےکامقصد گورنر ہاؤس ملازمین میں خوف پیدا کرنا ہے ایسے واقعات سے نہ ڈرنے والا ہوں، نہ خوف زدہ ہوں گا۔