کراچی: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق شبر زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائےتو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔
شبر زیدی نے موجودہ کریک ڈائون پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر گیا، ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے۔