اسلام آباد: ادارہ قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا گیا۔
سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایک سال کیلیے سروا سرٹیفکیٹ کا منافع 21.8 فیصد دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سروا سرٹیفکیٹ پر 5 سال کیلیے شرح منافع 15.12 فیصد دیا جائے گا جو 5 ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پرعائد ہو گا۔