رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14اکتوبر ہوگا

سورج رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

October 11, 2023 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14اکتوبر کو ہونے جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔
سورج رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا
سورج گرہن کا نظارہ جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک، وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی کیا جا سکے گا۔