ن لیگ کو مینار پاکستا ن پرجلسے کی اجازت مل گئی
،ن لیگ اسٹیج کی سیکیورٹی اور خواتین کیلیے مناسب بندوبست کی ذمے دار ہوگی۔
October 15, 2023 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کو مینار پاکستان پر 21اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کو جلسے کیلیے این او سی جاری کر دیاگیا،ن لیگ اسٹیج کی سیکیورٹی اور خواتین کیلیے مناسب بندوبست کی ذمے دار ہوگی۔
ن لیگ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پلان کیلیے فوکل پرسن تعینات کرے گی،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مینار پاکستان کے اطراف ٹینٹ لگائے جائیں گے۔