اسلام آباد، گاڑی میں سلنڈر پھٹ گیا، 2خواتین جاں بحق
بچے سمیت 4افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
October 15, 2023 · قومی
تحقیقات مکمل ہونے تک پیٹرول پمپ بند کرا دیا گیا، فائل فوٹو
اسلام آباد کے ایف سیون پمپ پر گاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے بچے سمیت 4افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پیٹرول پمپ بند کرا دیا۔