پاکستان میں ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس، یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی
October 17, 2023 · قومی
سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو
لاہور: ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم ربیع الثانی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔
ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی۔