کراچی: ملکی معیشت کے مثبت اشارے ملنے لگے، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 601 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے سے 49731 پر بند ہوا۔