کراچی: امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے گرنے لگا، کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر2 روپے 9 پیسے کی کمی سے 278 روپے 20 پیسے کی سطح پرآ گئی تاہم اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہنے سے دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 2.38 روپے کم ہوکر 277.90 پیسے ہو چکی ہے۔
دریں اثنا اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی آج ڈالر 2 روپے کی کمی سے 279 روپے کا ہوگیا۔
اسٹاک ایکسچینج، 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج غیر معمولی تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھرعبور ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کے بعد آج صبح سے تیزی کا رجحان ہے۔ پی ایس ایکس میں 942پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 50374 پوائنٹس کی سطح پر آ چکا ہے۔