میری رائے میں آئی پی پی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا، فائل فوٹو
میری رائے میں آئی پی پی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا، فائل فوٹو

نواز شریف کو جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر نے جلسہ گاہ تک پہنچایا، علی زیدی

کراچی: تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی نے کہاہے کہ 28مئی 2023کو جیکب آباد جیل سےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،28مئی 2023سے آج تک غیرسیاسی ہوں۔

علی زیدی نےکہاکہ کل میں نے آئی پی پی میں شامل چند دوستوں کیلیے محسوس کیا،دنیا نے عون چوہدری کو ایک سزا یافتہ مفرور کا استقبال کرتے دیکھا، دنیا نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر کو جلسہ تک پہنچانے کیلیے استعمال کرتے دیکھا،ان کا کہناتھا کہ میری رائے میں آئی پی پی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا۔