شیخ رشید کو سینے میں تکلیف،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

ای سی جی کی گئی جو کہ نارمل، کچھ دیر انڈرآبزرویشن میں رکھا گیا،اسپتال ذرائع

October 23, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ احمد رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ احمد رشید کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر ان کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید کاطبی معائنہ جاری ہے، ان کی ای سی جی کی گئی جو کہ نارمل ہے،شیخ رشید کو کچھ دیر کیلئے انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔