اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری، ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔ذرائع کےمطابق ای سی سی کااجلاس گزشتہ روز نگران خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے سے گیس صارفین پر395 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، گیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
گھریلوصارفین کیلئے 172 فیصد تک گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ دیگر مختلف کیٹگریز کیلئےگیس تقریباً 200 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کم گیس استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پروٹیکڈصارفین کیلئےفکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے ہوجائیں گے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔