سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے کمی

قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار 450روپے کا ہو گیا۔

               
October 25, 2023 · کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں میں کمی ہو گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے کمی  ہوئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار 450روپے کا ہو گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 643روپے کمی  ہوئی،10گرام سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 78ہزار 712روپے ہو گئی ۔