دھرنے کی دھمکی، دولہے کو فرار دلہن کی بہن مل گئی

ماموں کانجن: گزشتہ روز خالی ہاتھ گھر لوٹنے والے دولہا کی دوبارہ دھرنے کی دھمکی کام کر گئی، نکاح سے انکار کرکے رفو چکرہونے والی دلہنیا کے لواحقین نے دوسری بیٹی کا نکاح کرکے دولہا کو رام کرلیا، اتوار کے روز ماموں کانجن میں ایک28سالہ دولہاکےساتھ ہاتھ ہو گیاتھا،اسکی دلہنیا نے عین موقع پر نکاح پڑھنے سے انکار کرکے دولہا اور باراتیوں کو پریشان ومایوس کردیا تھا اوروہ چکمہ دیکر میرج ہال سے رفو چکر ہوگئی تھی جس پر دولہا نے براتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر دھرنادے دیاتھا جو رات 12بجے ختم کرتے ہوئے شادی کے عوض لئے چار لاکھ روپے واپس نہ کرنے کی صورت میں اگلےروز دوبارہ دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی، جمیل چدھڑ کی شادی ماموں کانجن کے علاقہ بستی حمید آباد کے شمیر بلوچ کی سوتیلی بیٹی سے طے تھی لیکن جب ودلہ میرج ہال پہنچا تو وہاں دلہن نے نکاح پڑھنے سے انکار کردیا اورچکمہ دیکر میرج ہال سے رفوچکر ہو گئی کافی دیر انتظار کے بعد دولہانےاحتجاجی طور پر باراتیوں سمیت دلہن کے گھر پہنچ کرگلی میں دھرنا دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اپنی بیٹی کا رشتہ یا شادی کے عوض لیا گیا چار لاکھ روپیہ واپس نہ دیا تووہ دوسرے دن دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ دوبارہ دلہن کے گھر کے باہر دھرنا دیگا اسطرح دولہا میاں کی یہ دھمکی کام کرگئی۔