رواں برس کا آخری چاند گرہن کل ہو گا
چاند گرہن کا آغازکل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہو گا۔
October 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: رواں برس کا دوسرا اورآخری چاند گرہن 28 اور29 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔ چاند گرہن کا آغازکل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر2 منٹ پر ہو گا۔
29 اکتوبر کو رات 1 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔چاند گرہن ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔