کے الیکٹرک کو انتہائی سستی بجلی کی فروخت کا انکشاف

نوری آبادپاور پلانٹ سے 72 پیسے گھنٹہ بجلی فراہم،کےالیکٹرک45روپے میں بیچتی

               
October 28, 2023 · کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: نوری آباد پاورپلانٹ سے ’کے الیکٹرک‘ کو انتہائی سستی بجلی فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی ) ’کے الیکٹرک‘ کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔ کے الیکٹرک کو 72 پیسے فی گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ذرائع نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 17 روپے 28 پیسے فی یونٹ کی رقم بنتی ہے اور کے الیکٹرک صارفین کو35 سے 45 روپے فی یونٹ فروخت کرتا ہے۔