تحریک انصاف رہنما وجیہہ قمر اور ساجد محمود نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

وجیہہ قمر کی شہباز شریف سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

October 29, 2023 · قومی

ساجدمحمود کا کہنا تھاکہ 9مئی  کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، ہر پاکستانی اس واقعہ سے دلبرداشتہ ہے، عدلیہ سے درخواست ہے ملوث کرداروں کو جلد سے جلد سخت سزا دی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے وجیہہ قمر کی ملاقات ہوئی۔