یہ تھک جائیں گے پریس کانفرنس نہیں کروں گی، یاسمین راشد

بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے۔پیشی کے بعد گفتگو

October 30, 2023 · اہم خبریں, قومی
ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو

ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تھک جائیں گے لیکن پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ  مجھے مزید 11 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمات درج کرتے کرتے تھک جائیں گے، مگر پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے، بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو قید رکھا گیا ہے، یہ خواتین سے بھی مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔