کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ نہ کرتے ہوئے اسے 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں مرکزی بینک نے شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور شرح سود اگلے اعلان تک 22 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔
دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کی نوید بھی سنائی ہے اور کہا ہے کہ اکتوبرکے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی، مہنگائی میں کمی کا سلسلہ دوسری ششماہی میں بھی جاری رہے گا۔