کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کا بھائو 3 ڈالر کے معمولی اضافے کے بعد 2015 اونس کا ہوگیا۔