فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی کم ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 343 روپے اور فی تولہ 400 روپے سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے پر آگئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار200 روپے کا ہوگیا ہے، عالمی سطح پرسونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2003 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔