کراچی: سوموار کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔100 انڈیکس ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 737 پوائنٹس کے اضافے سے 53860 کی سطح پر بند ہوا۔ 365 کمپنیوں کے 52 کروڑ شئیرز کےسودے کئے گئے جن کی مالیت 17.7 ارب روپے رہی ،253 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 97 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔کیپٹل مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی مسلسل بلندی کا سفر ایک بار پھر جاری ہے۔سوموار کو کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے کا ہو گیا۔ ملک میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ۔