مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہورہا ہے، فائل فوٹو
مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہورہا ہے، فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جوایک ریکارڈ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہورہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بعض سرمایہ کار کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں ریکارڈز تو بن رہے ہیں لیکن حجم بھی بڑھنا چاہیے۔