کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عبد الصمد بڈھانی اور محمد اقبال فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے سال برائے2025-2024 کے لئے عبدالصمد بڈھانی کو فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر اور محمد اقبال کو فیڈریشن کی جنرل باڈی کا ممبر نامزد کیا ہے۔
پی سی ڈی اے کے چئیرمین سراج الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے دونوں نمائندے فارما کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
عبدالصمد بڈھانی نے فیڈریشن میں نامزدگی پر پی سی ڈی اے کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے وہ پی سی ڈی اے کے ممبران کے معیار پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور فیڈریشن میں ایک متحرک کردار ادا کریں گے۔